جموں وکشمیر: وزیر اعظم نے آیشومان بھارت پردھان جن اروگیہ یوجنا صحت اسکیم لانچ کی

0
79

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ورچول موڈ کے ذریعے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے آیشومان بھارت پردھان منتری جن اروگیہ یوجنا صحت اسکیم لانچ کی۔
اس اسکیم کے تحت سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق ایک کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور انہیں ایس ای سی سی کے سال 2011 کے ڈاٹا بیس کے مطابق بین الاقوامی ہیلتھ کوریج ملے گی۔
جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کو اس اسکیم کے زیر نگیں لایا جا ئے گا اور خاندان کے تمام لوگوں کو اس اسکیم کے تحت فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے کچھ لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
اس ورچول ایونٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here