میرٹھ:صراف کے گھر 37لاکھ کی ڈکیتی

0
74

میرٹھ:  اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے شاستری نگر علاقے میں چھ نقاب پوش بدمعاشوں نے ایک صراف کے گھر میں گھس کر وہاں موجود سبھی اہل خانہ کا اغوا کر لیا اور 37لاکھ کی ڈکیٹی کر کے فرار ہوگئے۔
آج علی الصبح بدمعاشوں کے جانے کے بعد متاثرہ کنبے نے پولیس تھانے میں اس کی اطلاع دی۔ آس پاس سے ملے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق شاستری نگرکے ایل بلاک میں صراف تیج پال ورما کنبے کے ساتھ رہتے ہیں ان

کے گھر کے ہی باہری حصے میں زیورات کی دوکان ہے۔
جمعہ کی دیر رات تقریبا ڈھائی بجے چھ مسلح بدمعاش ان کے مکان کے اوپیر حصے کا تالا توڑ کر گھر میں گھسے اور وہاں تمام لوگوں کو ہتھیاروں کی زور پر اغوا کرلیا۔بدمعاش الماری سے 11الکھ روپئے نقد اور 550گرام سونا، چھ کلو چاندی کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ بدمعاش تقریبا تین گھنٹے تک گھر میں رہے اور آج صبح ہونے کے بعد کچھ بھی بولنے پر اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھلیش نارائن سنگھ نے کہاکہ بدمعاشوں کی شناخت کے لئے آس پاس کے علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فورنسک ٹیم بھی ثبوت حاصل کرنے میں مشغول ہے۔
یواین آئی۔ولی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here