شبھمن گل اورمحمد سراج ڈیبیو کریں گے، جڈیجہ اور پنت کی واپسی

0
85

میلبورن:  ہندوستان نے ایڈیلیڈ ٹسٹ میں ملی زبردست شکست کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سنیچر سے شروع ہونے والے دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے لئے اپنی ٹیم میں زبردست تبدیلی کی ہے۔ سلامی بلے باز شبھ من گل اور تیزگیندباز محمدسراج اپنا ڈیبیو کریں گے جبکہ آل راونڈر رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


ہندوستان کو ایڈیلیڈ میں پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی دوسری اننگز ٹسٹ تاریخ میں اپنے کمترین اسکور 36 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس شرمندگی کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو اپنی ٹیم میں چار تبدیلی کرنی پڑی ہے۔ سلامی بلے باز پرتھوی شاہ کو اپنی خراب کارکردگی کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کی جگہ ٹیم میں نوجوان سلامی بلے باز گل کو موقع دیا گیا ہے۔
تیزگیندباز محمدشامی کے زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوجانے کی وجہ سے ان کی جگہ سراج کو ڈیبیو کرنے کا موقع دیا جارہاہے۔ اس طرح یہ دونوں کھلاڑی ہندوستان کے لئے ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 297 ویں اور 298 ویں کھلاڑی بنیں گے۔جڈیجہ اپنی چوٹ سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور وہ گیندبازی اور بلے بازی میں ٹیم انڈیا کو مضبوطی دیں گے۔

پرتھوی شاہ کی طرح تجربہ کار وکٹ کیپر ردھمان ساہا کو بھی ایڈیلیڈ ٹسٹ میں مایوس کن کارکردگی کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ساہا کو باہر کرکے ان کی جگہ پنت کو موقع دیاگیا ہے۔ پنت نےپہلے ٹسٹ سے پہلے دوسرے ڈے۔نائٹ پریکٹس میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئےسنچری بنائی تھی۔ پنت کا اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ دورے کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here