امت شاہ کی میزبانی کرنے والے لوک فنکار باسو دیب داس بادل ترنمول کانگریس کے رابطے میں

0
134

کلکتہ  مغربی بنگال کے بولپور دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی میزبانی کرنے والے لوک فنکار باسو دیب داس بادل نےکہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ سے وہ بات کرنا چاہتے تھے مگر ان سے کسی نے بھی بات نہیں کی ہے اور نہ ہی میری مشکلات کو سنا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ مغربی بنگال کے دوروزہ دورے کے دوران شانتی نکیتن میں لوک فنکار باسودیب داس بادل کے گھر دوپہر کا کھانا کھایا تھا اور اس کے بعد لوگ گیت کا لطف لیا تھا ۔باسودیب بادل کے گانے کی تصاویر اور ویڈیوز کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر شیئر کیا تھا ۔جسے سیکڑوں بی جے پی لیڈروں نے شیئر کیا تھا ۔
مگر امیت شاہ کی میزبانی کرنے کے محض تین دنوں بعد ہی لوک فنکار باسو دیب داس بادل نے ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ لیڈر اور بیر بھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل سے ملاقات کی ۔اس ملاقات کے بعد ہی بادل نے کہا کہ ’امیت شاہ جی کو بتانے کے لئے میرے پاس بہت کچھ تھا ، جو اتنے بڑے شخص ہیں۔ میری خواہش تھی کہ میں اپنی بیٹی کی اعلی تعلیم کےلئے فنڈ اورمالی پریشانیوں سے متعلق ان کوبتائوں ۔حال ہی میں میری بیٹی نےایم اے پاس کیا ہے مگر وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔میں اس سے متعلق انہیں بتانا چاہتا تھا ۔لیکن امیت شاہ جی نے مجھے اس کا موقع ہی نہیں دیا ۔تاہم بادل نے کہا کہ امیت شاہ جی کی میزبانی کرکے مجھے خوشی ہوئی ۔داس نے کہا کہ امیت شاہ کے دورے سے قبل کچھ بی جے پی لیڈروں نے مجھ سے شاہ کی میزبانی کرنے کی درخواست کی تھی ۔امیت شاہ کےلئے کھانے کا انتظام کرنے کےلئے مجھے بی جے پی کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔ میں نے خود ہی سارے انتظامات کئے تھے ۔صرف کھانے میں پیش کی جانے والی مٹھائیاں بی جے پی لیڈروں نے انتظام کیا تھا ۔
انوبر تا منڈل سے ملاقات کے بعد داس نے کہا کہ انہوں نے وعد ہ کیا ہے کہ میری بیٹی کی اعلیٰ تعلیم کی ذمہ داری اٹھائیں گے ۔ترنمول کانگریس ایجوکیشن سیل میری بیٹی کا بی ای ڈی کورس کا داخلہ کرائے گی۔منڈل نے کہا ہے کہ داس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
ترنمول کانگریس نے امیت شاہ کے اس پروگرام کو ڈرامے قرار دیا تھا۔دریں اثنا داس نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران غریبوں کے لئے ریاستی حکومت مفت راشن تقسیم اسکیم کے تحت چاول اور گندم باقاعدگی سےمل رہا ہے ۔29 دسمبر کو شانتی نکیتن میں ترنمو ل کانگریس اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری انوپم ہزارہ ، جنہوں نے داس کے گھر پر شاہ کے لنچ کی نگرانی کی تھی نے فیس بک پر اس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ10 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ترنمول کانگریس لوک فنکار کی حالات زا ر کا اندازہ نہیں تھا ۔امیت شاہ جی کی میزبانی کرنے کے بعد انہیں اس حالات کا اندازہ ہوا ہے ۔امت شاہ جی کے گھر لنچ کھانے کے بعد اگر کسی غریب خاندان کو ریاستی حکومت کی مدد مل جاتی ہے تو اس طرح کے دوپہر کے کھانے کے مزید پروگرام ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امیت شاہ نے بانکوڑہ میں بیشن ہنسدا کے گھر کھانا کھایاتھا بعد میں ترنمول کانگریس نے اس کے گھرجاکرمدد کی ۔
ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا تھا کہ امیت شاہ قبائلی کے گھر میں فائیو اسٹار ہوٹل سے کھانا منگواکر کھاتے ہیں ۔یواین آئی۔نور

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here