سنبھل ایس پی یمنا پرساد نے یوم سمادھان میں سنی فریادیوں کی شکایات
سنبھل(پی این این) یوم سمادھان کے موقع پر آج ایس پی یمنا پرساد نے بڑی تعداد میں فریادیوں کے مسائل کو حل کیا انھوں نے سوشل دوری بنائے رکھنے کے بعد ایک ایک فریادی کی درخواست پر غور کیا کچھ گھریلو مسائل کو انھوں نے سماجی اراکین کے تعاون سے حل کرنے کی طرف توجہ دلائی جبکہ قانونی ماہرین سے مشورہ کے بعد کچھ پیچیدہ مسائل کو بھی آئندہ کیلئے وقت دیا بقیہ کو انھوں نے وہیں حل کیا اور کہا کہ ایسے مسائل جو معمولی باتوں کی وجہ اٹکے ہوئے ہیں اور آفسوں میں فائلوں کا انبار لگا ہوا ہے سمادھان دوس کا یہ ہی مقصد ہے کہ انھیں حل کیا جائے ، ایس پی یمنا پرساد نے بتایا کہ عوام کی پریشانیوں کو حل کرنے کی جرورت ہے انتظامیہ کا خیال ہے کہ جو مسائل محض ٹیکنکل پوائنٹ ویو سے رکے ہوئے ہیں انھیں سامنے بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے اور فریقین کے درمیاں بھی بات کی جاسکتی ہے ، ایس پی نے کہا کہ ایسے مسائل کو سماجی اراکین بھی حل کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سمادھان کے دن فریادیون کو ایسے مسائل ہی لانا چاہئے جو باعث پریشانی ہیں اور عدالتوں میں نہیں ہیں۔ آج کئی درجن فریادیوں کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔