ملک میں کورونا وائرس کے 1،18،447 کیسز، 48 ہزار سے زائد شفایاب

0
85

نئی دہلی، 22 مئی ؛ملک میں عالمی وباکورونا وائرس (كووڈ -19) کے ایک دن میں ركارڈ 6088 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔


صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6088 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی۔ملک میں کل فعال کیسز 66330 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5609 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں كووڈ -19سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3583 ہو گئی ہے۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3234 لوگ اس وبا سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 48533 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں کل وائرس کے کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2345 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41642 ہو گئی ہے جبکہ 1454 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 11726 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here