روس میں دو مرتبہ محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے

0
101

پٹروپاولوسك-كامچاٹسکی ، 16 اپریل (اسپوتنك) روس کے پٹروپاولوسك-كامچاٹسکی میں دو بار 5.2 اور 4.2 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جیو فیزیکل سروے اینڈ روسی سائنس اکیڈمی کی علاقائی شاخ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ روس کے پٹرو پاولوسک –

کامچاٹسکی میں پہلے آئے زلزلے کی شدت 4.2 تھی اور اس کا مرکز بحرالکاہل میں 180 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اس کا مرکز 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here