نئی دہلی، 11 اپریل ؛کورونا وبا کے ملک میں مسلسل بڑھتے قہر کے پیش نظر بیشتر ریاستوں نے وزیراعظم نریندر مودی مکمل لاک ڈاون کی مدت مزیددو ہفتہ بڑھانے کی درخواست کی ہے جس پر مرکز ی حکومت غور کررہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال اور اس سے نپٹنے کے لئے آگے کی حکمت عملی پر غورو خوض کرنے کے لئے آج یہاں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں مغربی بنگال، دہلی اور مہاراشٹر سمیت بیشتر ریاستوں نے وزیراعظم سے پورے ملک میں جاری مکمل لاک ڈاون کی مدت کو دو دہفتہ مزید بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ ابھی نافذ مکمل لاک ڈاون 14اپریل کو ختم ہونا ہے۔ مرکزی حکومت ریاستوں کی اس درخواست پر غور کررہی ہے۔