کورو نا کے سلسلے میں پورے ملک کے چڑیا گھر ہائی الرٹ پر

0
94

نئی دہلی، 6 اپریل (یو این آئی) امریکہ میں ایک شیرنی کے کورونا وائرس ’کووڈ۔19’‘ سے متاثر پائے جانے کے بعد ملک بھر کے چڑیاگھر کو ہائی الرٹ پر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔


مرکزی چڑیاگھر اتھارٹی نے آج تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مشاورت جاری کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے نیویارک میں واقع برونکس چڑیا گھر میں ایک شیرنی میں کووڈ -19 کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔اتھارٹی نے لکھا ہے ”لہذا ملک کے تمام چڑیاگھر کو ہائی الرٹ پر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے جانوروں پر چوبیس گھنٹے نظر رکھ کر ان کے غیر معمولی رویے یا علامات کی نگرانی کی جانی چاہیے“۔
جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا سے ذاتی دفاع کے وسائل کے بغیر ان کے بالکل قریب نہ جائیں۔ اگر کوئی جانور بیمار پڑتا ہے تو اسے باقی جانوروں سے الگ رکھا جائے گا۔ جانوروں کو کھانا دیتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ان کے ساتھ کم از کم رابطہ ہو۔

اتھارٹی نے دودھ پلانے والے جانوروں کی پیچیدہ نگرانی کرنے اور مشکوک کورونا میں مبتلا جانوروں کے ہر پکھواڑے ان کے حیاتیاتی نمونے لے کر ان کے لئے خاص طور پر بنے طبی اداروں میں جانچ پڑتال کے لئے بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ان جانوروں کے حیاتیاتی نمونے لیتے وقت بچانے کے تمام اقدامات کئے جانے چاہیے۔ چڑیاگھر کے تمام ملازمین سے بچاؤ اور متاثر ہونے سے بچنے کے تمام ہدایات پر عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here