ویکسین تیاری میں ایک سال لگے گا ؛ ڈبلیو ایچ او

0
134

جنیوا ؛عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف کوئی بھی ملک تنہا جنگ نہیں کرسکتا ،نئے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں کم از کم 12 ماہ لگ سکتے ہیں، اس مدت کے اندر مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ادویات کی ہنگامی ضرورت ہونے کو بھی ہم قبول کرتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب دنیا بھر میں دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کے کووڈ۔19 سے متاثر جبکہ ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں، ڈائریکڑ جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی المیہ ہے، ا نہوں نے مذکورہ تعداد کو المناک قرار دیا اور کہاکہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں انسان اس مرض سے نجات پانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شعبہ طب سے منسلک افراد کو لازمی سازو سامان کی فراہمی ایک سنگین مسئلہ ہے جسے ہم سب کو باہمی اتفاق سے حل کرنا ہو گا،ہم نے74 ممالک کو تقریباً دو ملین کے قریب حفاظتی سازو سامان بھیجا ہے، مزید 60ممالک کو ان کی روانگی کی تیاریاں جاری ہیں، ویکسین کی تیاری میں اب بھی 12 سے 18 ماہ لگیں گے لہٰذا عالمی ادارہ صحت انفرادی لوگوں اور ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ وائرس کے خلاف غیر مصدقہ تھراپیز آزمانے سے گریز کریں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here