کرونا وائرس:142سال میں پہلی مرتبہ سکندرآباد کلب بند

0
148

حیدرآباد۔ 17مارچ (یو این آئی)ملک بھرمیں کرونا وائرس کے سبب تعلیمی ادارے ،سنیماگھروں کو بندرکھنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔

تلنگانہ کے سکندرآباد کا اہم سکندرآباد کلب بھی بند کردیاگیا ہے ۔1898میں اس کلب کا آغاز ہواتھا جس کو تاریخ میں پہلی مرتبہ بند کیاگیا۔یہ کلب 22ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جو اپنی 142سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بند ہوا ہے ۔

اس کلب کو تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآبادکے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں اور قومی سطح پر بھی کافی اہمیت حاصل ہے ۔

اس میں لگثری کمرے ،سوئمنگ پول، مختلف قسم کے کھیل کے مقامات وغیرہ شامل ہیں جو لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتے ہیں۔

اس کلب سے استفادہ نہ صرف اس کے ارکان کرتے ہیں بلکہ ملک اور بیرون ملک کے افراد بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں تاہم کرونا وائرس کے نتیجہ میں احتیاطی اقدامات کے نتیجہ میں اس کلب کو بند کردیاگیاہے ۔پہلے ہی کی گئی بکنگ کو بھی انتظامیہ نے منسوخ کردیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here