چین (China) میں تقریبا تین ماہ پہلے دستک دینے والے کورونا وائرس (coronavirus) نے اب ہندستان (India) کی بھی پریشانی بڑھادی ہے۔ ہندستان میں کووڈ۔19 (COVID-19) کے پھیلنے سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 82 لوگ اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔
اسی درمیان خبر آڑہی ہے کہ مہاراشٹر کے ناگپور میں استال(Nagpur Hospital) میں داخل کورونا وائرس کے 5مشتبہ مریض اسپتال سے بھاگ گئے ہیں۔ دیر رات ہوئے اس واقعے کے بعد شہر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ مریضوں کی تلاش جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ناگپور کے اندرا گاندھی گورنمینٹ میڈیکل کالج ایںڈ ہاسپیٹل (مایو) سے کورونا وائرس کے پانچ مشتبہ مریض بھاگ گئے۔ ان سبھی کو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اسپتال سے بھاگنے کی خبر کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے جونل ڈی سی پی راہل مکنیکر نے بتایا کہ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور پورے شہر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ مشتبہ کی ابھی حالت کیا تھی ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر17 مریضوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
ادھر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ جہاں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 75 تھی ، وہیں جمعہ کو یہ تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ مرکزی حکومت کے ساتھ ہی ریاستی حکومت بھی کورونا سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، لیکن متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔
Also read