یس بینک اور کورونا وائرس کا اثر، سنسیکس اور نفٹی میں بھاری گراوٹ

0
97

ممبئی، 9 مارچ (یواین آئی) يس بینک اور کورونا وائرس کے اثرات سے ملک کے اسٹاک مارکیٹ نکل نہیں پا رہے ہیں۔ موجودہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن چہار طرفہ فروخت کے دباؤ میں سینسیکس 1100 اور نفٹی 300 پوائنٹس سے زیادہ اوندھے منہ نیچے آ گئے۔


پیر کو آغاز میں ہی سینسیکس جمعہ کو بند 37576.62 کے مقابلے میں 626.42 پوائنٹس گھٹ کر 37 ہزار سے نیچے 36950.20 پوائنٹس پر کھلا۔

کاروبار کے شروع سے ہی چہار طرفہ فروخت کا دباؤ رہنے سے تقریبا 1200 پوائنٹس نیچے یعنی 36388.28 پوائنٹس پر آ گیا۔ اس کے بعد معمولی بہتری سے یہ 36427.44 پوائنٹس پر پہنچا۔ یہ سطح جمعہ کے بند کے مقابلہ میں تقریباً 1150 پوائنٹس نیچے ہے۔

نفٹی بھی کاروبار کے آغاز سے ہی فروخت کی دباؤ میں رہا اور 332 پوائنٹس نیچے 10657.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نفٹی کے 50 حصص میں سے 46 سرخ اور چار سبز نشان میں تھے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست افراتفری ہی تھی اور جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای کا سینسیکس 893.99 پوائنٹس اور نفٹی بھی 289.45 پوائنٹس گرکر بالترتیب 37،576.62 اور 10،979.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here