امریکا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکت کے بعد واشنگٹن میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا۔
امریکی وزارت صحت کے ترجمان جیمی نکسن کے مطابق متاثرہ شخص واشنگٹن کے علاقے کنگ کاؤنٹی کا رہائشی تھا۔ سرکاری طور پر مریض سے متعلق مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔
اس سے قبل ایران کے خلا ہر قسم کی پابندیاں عائد کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے دعوا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران کورونا سے مقابلے کے لئے امریکہ سے مدد کی درخواست کرے تو وہ اسکی مدد کرنے کو قدم آگے بڑھائے گا۔
عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے دنیا میں پھیلنے کے خطرے اور کورونا کے اثرات میں انتہائی حد تک اضافہ ہوگیا ہے جو کہ دنیا کے لیے الارمنگ ہے۔