نئی دہلی 11 فروری(یو این آئی) بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا بینچ مارک انڈیکس آج منگل کو 348.66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41،328.28 کی سطح پر آگیا ۔ خریداریاں مثبت عالمی اشاروں سے ہم آہنگ دیکھی گئیں۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 104.35 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12،135.85 پر پہنچا۔
سینسیکس کا اتر چڑھاو بالترتیب 41،444.34 اور 41،179.14 پوائنٹس رہا۔
نفٹی میں یومیہ اتار چڑھاو بالترتیب 12،172.30 اور 12،103.10 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔
شعبہ جاتی سطحوں جیس سازو سامان، ایف ایم سی جی ، ہیلتھ کیئر ، آئی ٹی اور کنزیومر پائیدار اسٹاک نے بازار میں تجارتی شروعا ت اچھی رہی ۔
فائدہ اٹھانے والوں میں ٹاٹا اسٹیل 2.29 فیصد اضافے کیساتھ 453.80 روپے ، ماروتی سوزوکی 2.02 فیصد اضافے کیساتھ 7030.55 روپے ، پاور گرڈ 1.75 فیصد اضافے کیساتھ 190 روپے اور این ٹی پی سی 1.63 فیصد اضافے یساتکھ 115.30 روپے کا کاروبار کیا۔
Also read