ڈھائی لاکھ کے جعلی نوٹوں کےساتھ ایک نوجوان گرفتار

0
820

لکھنؤ۔(بیورو)۔یوپی اے ٹی ایس نے جعلی ہندوستانی کرنسی کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کےقبضہ سے دو لاکھ ۴۹ ہزار ۵۰ روپئے برآمد کئے گئے ہیں۔

اے ڈی جی اے ٹی ایس ڈی کے ٹھاکر کے مطابق کافی دنوں سے اطلاع مل رہی تھی کہ مغربی بنگال کے مالدہ سے کچھ لوگ غازی آباد اور نوئیڈا سمیت پورے این سی آر میں  جعلی نوٹوںکا دھندا کر رہے ہیں۔ ایک نوجوان مالدہ سے پیسہ لاکر یہاں اپنے لوگوںکو دینے والا ہے۔

اس اطلاع کی بنیاد پر بدھ کو غازی آباد ریلوے اسٹیشن سے بہارکے کٹیہار کے رہنےو الے محمد مراد کو اے ٹی ایس کی ٹیم نے پکڑ لیا۔ اس کے قبضہ سے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مراد مغربی بنگال سے پیسہ لاکر یہاں ڈلیوری کرتاہےاس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس سے پتہ لگا یاجا رہا ہے کہ جعلی نوٹوںکا ذریعہ کیا ہے۔ اس کے گروہ میں کون کون لوگ شامل ہیں۔ وہ این سی آر کے علاوہ یوپی کے اور کن شہروں میں جعلی نوٹوں کی ڈلیوری کرتا تھا۔ مراد سے پوچھ گچھ کے بعد گروہ کے دیگر اراکین کی بھی گرفتاری کی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here