2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

0
218

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ہر سال کی طرح سال 2019 کی بھی دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی شخصیات، فلموں، اسپورٹس اور چیزوں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک کی فہرست جاری کرنے سمیت گلوبل فہرست بھی جاری کی ہے۔

گوگل سال کے اختتام پر ہر سال دسمبر کے دوسرے ہفتے کے آٓغاز میں ہی یہ فہرست جاری کرتا ہے۔

اس بار گوگل نے پاکستان کے حوالے سے ’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزیں‘ اور ’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات‘ سمیت ’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں‘ کی فہرست جاری کی ہے۔

مدیحہ نقوی
اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی 10 ویں نمر پر رہیں جس کی وجہ شاید ان کی پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایک) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری سے شادی تھی۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان میں رواں برس زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہے۔

محمد عامر
جہاں کرکٹر سال بھر پاکستان میں خبروں کی زینت بنتے رہتےہیں وہیں لوگ انہیں انٹرنیٹ پر بھی سب سے زیادہ سرچ کرتے ہیں۔

سارہ علی خان (بولی وڈ اداکارہ)
بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اس سال پاکستان میں بھی زیادہ سرچ کی گئیں، اس کی وجہ شاید ان کی بولی وڈ فلمیں اور انوکھے فیشن انداز تھے۔

عدنان سمیع خان (بھارتی گلوکار)
بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بھی رواں سال پاکستان میں زیادہ سرچ کیا گیا جس کی وجہ شاید ان کے کچھ متنازع سیاسی بیانات تھے۔

آصف علی
اس سال انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے حوالے سے آصف علی نے ساتھی کرکٹر محمد عامر کو پیچھے چھوڑا، آصف علی کو ممکنہ طور پر اس سال ان کی بچی کی وفات کی وجہ سے سرچ کیا گیا۔

رواں برس مئی میں آصف علی علی کی بچی کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی تھیں تاہم اس باوجود انہوں نے کھیل میں میدان میں اچھی پرفارمنس کی۔

بابر اعظم
اپنی کرکٹ پرفارمنس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بابر اعظم نے نہ صرف محمد عامر بلکہ آصف علی کو بھی انٹرنیٹ سرچ میں پیچھے چھوڑا۔

وحید مراد
چاکلیٹی ہیرو کا درجہ رکھنے والے وحید مراد کو اگرچہ مداحوں سے بچھڑے کئی سال گزر چکے ہیں تاہم اب بھی وہ مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور لوگ اب بھی ان سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کا اندازہ انہیں اس بار انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے سے بھی ہوتا ہے۔

نیمل خاور
رواں برس اداکارہ حمزہ علی عباسی سے شادی کے رشتے میں بندھنے والی اداکارہ نیمل خاور کو اپنی اداکاری یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے نہیں بلکہ اداکار سے شادی کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور انہیں اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here