شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میںکانگریس کامظاہرہ

0
811

لکھنؤ : ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو نے کہاکہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو ہٹاکر بی جے پی سنگھ (آر ایس ایس)کے قانون کو نافذ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن کانگریس اس کے منصوبوں کو کچلنے کاکام کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں کل پوری ریاست میں احتجاج ہوگا اور سنگھی قانون کی نقول جلائی جائے گی۔

اجے للو شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں ریاستی کانگریس کی جانب سے حضرت گنج کے جی پی او واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے منعقد دھرنے اور مظاہرے کو خطاب کررہے تھے۔مظاہرہ کے دوران شہریت ترمیمی بل کی نقل بھی جلائی گئی۔

کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی نے کانگریس کارکنوں اور شہریوں کے نام کھلا خط لکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملک کےآئین کی حفاظت پوری طاقت سے لڑائی میں کود پڑنےکی اپیل کی ہے۔

جی پی او واقع مہاتما گاندھی مجسمہ کے سامنے منعقد دھرنے و مظاہرہ کو خطاب کرتے ہوئے اجے للو نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل ملک کے آئین کے خلاف ہے۔ اس بل میں ایک مذہب کونشانہ بنایا گیا ہے جو آئین کی روح کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی ملک میں سنگھی قانون نافذکرنا چاہتی ہے لیکن سنگھ پریوار کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

مظاہرہ کے دوران شہریت ترمیمی بل ۲۰۱۹ کی نقول اور سنگھی قانون کونذرآتش کرکے غصہ کا اظہار کیا گیا۔ مظاہرہ میں خصوصی طور سے آرادھنا مشرا مونا، شیام کشور شکلا، آر کے چودھری، معروف خان، عرشی رضا، ارشد اعظمی، ذیشان حیدر، مکیش سنگھ چوہان، سنیتا راوت، ناوید نقوی، تہذیب عالم، نصرت علی، عاصم منا، ابھیشیک تیواری سمیت دیگر کانگریسی شامل تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here