سپریم کورٹ مرکز کو سخت قانون بنانے کی ہدایت دے:مایاوتی

0
817

لکھنؤ:07 دسمبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے سنیچر کو سپریم کورٹ سے اپیل کی خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے لئے مرکزی حکومت کو سخت قانون بنانے کی ہدایت دے۔

اناؤ میں عصمت دری متأثرہ کو ملزموں کے ذریعہ جلائے جانے اور کل دیر رات دہلی کے اسپتال میں اس کی موت کے بعد محترمہ مایاوتی نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مرکزی حکومت خواتین پر ہورہے مظالم کے تئیں قطعی سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے لہذا سپریم کورٹ کو اس معاملے کا خود نوٹس لے اور مزکزی حکومت کو اس پر سخت قانون بنانے کی ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی گورنر بھی خاتون ہیں ۔وہ ااج ان سے اناؤ کے معاملے میں ملنا چاہتی تھیں لیکن گورنر کے کسی پروگرام کی وجہ سے باہر رہنے ہونے سے ملاقات نہیں ہوپائی۔

اب وہ میڈیا کے ذریعہ سے اپنی بات گورنر تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ گورنر کے پاس کافی آئینی اختیارات ہوتے ہیں وہ چاہیں تو اس کا استعمال کرسکتی ہیں۔

بی ایس پی سپریمونے کہا کہ ایسے تو پورے ملک میں خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے لیکن اترپردیش میں تو حد ہی ہوگئی ہے۔ روز کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ ریاستی حکومت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here