مہنگے فیشلز کے بجائے صرف ان اجزا سے چہرے کو خوبصورت بنائیں

0
251

کون اپنے چہرے کو خوبصورت اور پُررونق نہیں رکھنا چاہتا لیکن ماحولیات میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بھی بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔

اپنی اندرونی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگ اپنی ظاہری شخصیت کو بھی متاثر کن بنانے کے لیے خود پر بہت محنت کرتے ہیں۔

تھکاوٹ، دھوپ، مٹی اور نیند کی کمی کے باعث چہرے کی رونق میں جو کمی آجاتی ہے، اسے پارلر جاکر مہنگے مہنگے فیشلز اور ماسک کی مدد سے واپس لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ خوبصورت اور تر و تازہ نظر آنے کے لیے کئی مہنگی ترین مصنوعات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

تاہم بہت سی ایسی میک اپ مصنوعات میں کیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی کھوئی چمک واپس لانے کے بجائے کبھی کبھار جلد کو خراب بھی کردیتے ہیں۔

آپ کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوپاتا کہ کون سی پروڈک آپ کی جلد کو خراب نہیں کرے گی۔

لہٰذا ایسے میں ان کیمیکلز سے تیار کردہ مصنوعات کے استعمال کے بجائے اپنے کچن میں موجود اجزا کا استعمال کریں، جو آپ کے چہرے کو اس سے کئی زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

یہاں ہر گھر میں موجود ان 2 اجزا کا استعمال کرتے ہوئے نہایت آسان فیشل ماسک بنانے کا طریقہ جانیں اور اس کا استعمال کریں۔

1- ایک ہی رات میں جِلد چمکدار بنانے کے لیے
کوکونٹ ملک (coconut milk) – دو کھانے کے چمچ

ٹماٹر کا جوس – ایک کھانے کا چمچ

طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملاکر چہرے پر 10 منٹ کے لیے لگائیں، جس کے بعد پانی سے چہرہ دھولیں۔

2- کیل مہاسوں کی صفائی کے لیے
انڈے کی سفیدی – ایک کھانے کا چمچ

لیمو کا رس – ایک چائے کا چمچ

طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملا کر 15 سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں، جس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

3- چکنی جِلد سے نجات کے لیے
ایلو ویرا جیل (گھیگوار) – 2 کھانے کے چمچ

ہلدی – ایک چائے کا چمچ

طریقہ: گھیگوار اور ہلدی کو اچھی طرح ملا کر 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

4- صحت مند جِلد کے لیے
کوکونٹ ملک- ایک کھانے کا چمچ

ہلدی – ایک چائے کا چمچ

طریقہ: اس پیسٹ کو 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

5- ہمیشہ جوان دکھنے والی جِلد کے لیے
شہد – 2 کھانے کے چمچ

کافی (coffee) – دو کھانے کے چمچ

طریقہ: 10 سے 15 منٹ کے لیے چہرے پر اس پیسٹ کو لگائیں، بعدازاں گرم پانی سے چہرہ دھو کر اسے صاف کرلیں۔

6- پُر رونق جلد کے لیے
لیمو کا رس – دو چائے کے چمچ

دہی – دو کھانے کے چمچ

طریقہ: اس کا پیسٹ تیار کرکے 30 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

7- دانوں سے نجات کے لیے
دارچینی پاؤڈر – 1⁄4 چائے کا چمچ

شہد – دو کھانے کے چمچ

طریقہ: پیسٹ کو صرف 5 منٹ چہرے پر لگائیں اور یخ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here