ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے شیخ علی سلمان کو رہا کرنے کا کیا مطالبہ

0
168

المنارکی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے بحرینی تنظیم جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے اتحادی ممالک پر بھی زوردیا ہے کہ وہ شیخ علی سلمان کی آزادی کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔

واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ سلمان اور بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق دو نمائندوں پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here