پولیس کمشنر پٹنائک کی پولیس اہلکاروں سے کام پر واپسی کی اپیل

0
176

نئی دہلی، 5 نومبر (یو این آئی) دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کر نے والے پولیس اہلکاروں کو انصاف کا بھروسہ دلاتے ہوئے کام پر واپس آنے کی اپیل کی ہےمسٹر پٹنائک نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ یہ وقت دہلی پولیس کے لئے امتحان کی گھڑی ہے اور پولیس والوں کی ساری شکایتیں دور کی جائے گی۔

دہلی پولیس کے لئے یہ امتحان، توقع اور انتظار کا وقت ہے۔ حکومت اور دہلی کو عوام کو پولیس والوں سے کافی توقع رہتی ہے کیونکہ ہم قانون کے رکھوالے ہیں۔ انتظار کی گھڑی ہے کیونکہ تیس ہزاری عدالت کے احاطے میں جو واقعہ ہوا ہے اس میں ہائی کورٹ کی جانب سے عدالتی تحقیقات کا حکم دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تحقیقات میں انصاف ملے گا اور انتظار کرنے کی ضرورت ہے پولیس کمشنر نے پولیس اہلکاروں کے سمجھاتے ہوئے کہا کہ آپ کے دماغ میں جو خدشہ ہے اسے ہم سمجھ رہے ہیں۔ ہم قانون کے رکھوالے ہیں اور عوام کو ہم سے امید ہے اور ہمارا برتاؤ بھی اسی طرح کا ہونا چاہئے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تمام شکایات دور کرنے کا بھی یقین دلایا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here