خوش خبری! تہواروں کے سیزن میں 1 روپئے فی لیٹر سے زیادہ سستا ہوا پٹرول، جانیں آج کی قیمت

0
243

نئی دہلی۔ عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے سے گھریلو بازار میں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔ تہواروں سے بھرے اس اکتوبر مہینے میں پٹرول کی قیمت اب تک 1.34 روپئے فی لیٹر تک کم ہو گئی ہے۔

وہیں، اس دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 1.32 روپئے فی لیٹر کی کمی آئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اکتوبر مہینے میں خام تیل پانچ فیصدی تک سستا ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی، امریکی ڈالر کے مقابلے روپئے میں بھی اچھی مضبوطی آئی ہے۔ اس لئے پٹرول۔ ڈیزل سستا ہو رہا ہے۔

آئی او سی کی ویب سائٹ سے موصول اطلاعات کے مطابق، یکم اکتوبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 74.61 روپئے فی لیٹر تھی جو کہ اب 21 اکتوبر کو گر کر 73.27 روپئے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ وہیں، اس دوران ڈیزل کی قیمت 67.49 روپئے فی لیٹر سے گر کر 66.17 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here