اجودھیا کیس کی ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں نہیں ہوگی سماعت ، جانیں وجہ

0
1530

اجودھیا تنازعہ کی سماعت ہفتے کے روز نہیں ہوگی۔ اجودھیاتنازعہ کی آج ہونے والی 37 ویں دن کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے واضح کیا کہ ہفتے کے روز متوقع سماعت نہیں ہوگی ۔

اب اس مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی ، کیونکہ دسہرہ کی وجہ سے عدالت عظمیٰ میں پورے ہفتے کی چھٹی ہے۔

مسلم فریق کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے کہا کہ وہ آج پورا دن لیں گے۔ بعدازاں کل اگر سپریم کورٹ بیٹھتی ہے تو وہ کل تقریباً ایک گھنٹے کا مزید وقت لیں گے ۔

اس کے بعد باقی ساتھی اپنے دلائل پیش کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کل نہیں بیٹھے گی۔ اس کے بعد اب 14 اکتوبر کو سماعت ہوگی ۔ مسٹر دھون نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ ہم 14 اکتوبر کو اپنے دلائل مکمل کر لیں گے۔ ہم اس سے زیادہ وقت نہیں لیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here