مراٹھواڑہ میں کورونا کے 647 نئے کیسز ، آٹھ اموات

0
103

اورنگ آباد 2 مارچ : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے قہر کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 647 نئے کیسز سامنے آئےہیں جبکہ آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 647 نئے کیسز ، آٹھ اموات

طبی عہدیداروں نے یہ اطلاع منگل کو دی ہے۔ تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ جانکاری کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 225 نئے کیسز سامنے آئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ناندیل 20 اور دو اموات، لاتور میں 41 نئے کیس اور دو اموات، پربھنی میں 33 نئےمعاملات اور ایک موت، جالنا میں 178 ، بیڈ میں 52، ہنگولی میں 22 اور عثمان آباد میں آٹھ نئے کیسز کی تصدیق ہو ئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here