مراٹھواڑہ میں کورونا کے 4،831 نئے کیسز ، 51 افراد ہلاک- 4,831 new cases of corona in Marathwada, 51 killed

0
136
4,831 new cases of corona in Marathwada, 51 killed

اورنگ آباد  مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4،831 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 51 مریضوں کی موت ہوگئی۔

علاقہ کے ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز یہ تفصیلات بتائیں ۔

خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد خطے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وائرس کے 1791 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 25 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1330 نئے کیسزاور 10 افراد کی موت ، ضلع جالنا میں 553 نئے کیسز اور چھ افراد کی موت ،ضلع پربھنی میں 270 نئے کیسزاور پانچ افراد کی موت ،ضلع لاتور میں 441 نئے کیسز اور اور دو افراد کی موت ، ضلع بیڈ میں 207 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع ہنگولی میں 109 نئے کیسزاور ایک شخص کی موت اور ضلع عثمان آباد میں 130 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here