مودی۔شاہ کی پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ عوام کی ہڑتال: راہل

0
111

نئی دہلی :  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو عوامی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ اس کی عوام مخالف پالیسی سے ہر طبقہ پریشان ہے.  

اور اس کے خلاف ملک کے 25 کروڑ سے زیادہ مزدور ہڑتال پر ہیں مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’ مودی۔شاہ حکومت کی عوام مخالف اور مزدور مخالف پالیسیوں کی وجہ سے آج بے روزگاری شرح سب سے زیادہ ہے۔

مودی حکومت عوامی شعبے کی کمپنیوں کو کمزور کرکے انھیں سرمایہ کار دوستوں کو بیچ رہی ہے۔ ملک کے 25 کروڑ سے زیادہ مزدور آج ’بھارت بند‘ کرکے حکومت کی پالیسیوں پر مخالفت درج کروا رہے ہیں۔ میں ان کو سلام کرتا ہوں‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here