گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد اتراکھنڈ میں 202 لوگ لاپتہ

0
77

دہرادون،8 فروری : اتراکھنڈ کے چمولی جنپد میں دلیشیئر ٹوٹنے کے بعد آئے سیلاب میں لاپتہ لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور پیر کی دوپہر تک یہ تعداد بڑھکر 202 تک پہنچ گئی۔

ریاستی آفات بچاؤ مرکز کی جانب سے آج جاری رپورٹ کے مطابق ریاست میں ابھی تک 202 لوگ لاپتہ ہیں اور 18 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ اس دوران پانچ پل تباہ ہوئے ہیں۔

اس دوران مرکزی انسانی وسائل کے وزیر اور ہریدوار کے لوک سبھا رکن رمیش پوکھریال نشنک، ٹہری کے رکن پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت، جنپد کے انچارج وزیر دھن سنگھ راوت نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جےپی) اشوک کمار کل سے ہی رینی گاؤں میں رہکر راحت کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here