کووِڈ-19کے پیش نظر رمضان المبارک میں ضرورتمندوں کی مدد کو ترجیح دیں مسلمان: اے ایم یو وائس چانسلر

0
84

علی گڑھ، اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطارق منصور نے سبھی مسلمانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کووِڈ19- کورونا  وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کی جان بچانے کے مقصد سے رمضان کے مبارک مہینہ میں سماجی دوری بنانے اور ذاتی اور ماحولیاتی صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری انسانیت کے لیے امتحان کا وقت ہے اورہر شخص کو مذہب، ذات اور علاقائی امتیاز سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہئے۔
پروفیسر منصور نے کہا کہ نفس پر قابو، اللہ کے احکام کی پیروی اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی کے رمضان المبارک کے پیغام کی تکمیل ہم اس رمضان بھی سماجی دوری بنائے رکھ کر اور مستحقین کی مدد کرکے بہتر طور سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر تالابندی کے دوران مسجدوں کو جانے کی بجائے گھروں میں نماز کی ادائیگی در حقیقت انسانی زندگی بچانے جیسا کام ہے اور اللہ بھی اس عبادت کو انشاء اللہ ضرور قبول کرے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر منصور نے یونیورسٹی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال رمضان میں بڑھ چڑھ کر سماج کے سبھی طبقات کے مستحقین کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ تالا بندی کے دوران سب زیادہ متاثر سماج کے کامگار طبقہ کی مدد سماج کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کرے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here