کرونا

0
132

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


الماسؔ رجیٹوی
9026302938

ہر سمت ہے دنیا میں کرونا ہی کرونا
اے کل کے مددگار مددآ کے کرو نا
ہے وقت بہت سخت زمانہ پہ اے مولا
مخلوق کے دامن کو مرادوں سے بھرونا
ہو خوف خدا لوگو! ہر اک آن دلوں میں
بس رب سے ڈرو اور کرونا سے ڈرونا
حق بات کہو ، ساتھ دو مظلوم کا لوگو!
تلبیس حق و کفر کسی آن کرونا
مشکل میں جو پھنستے ہو تو چلاتے ہو ہر دم
اللہ کی باتوں پہ بھی کچھ کان دھرو نا
التوبہ الی اللہ ہے ہر آن ضروری
قدرت سے ڈرو اور کسی سے بھی ڈرونا
کرتے ہو مصیبت میں فقط یاد خدا کو
خوشحالی میں بھولے سے کبھی یاد کرونا
محشرہے بپا حشر سے پہلے ہی جہاں میں
جاں بخشی کا سامان ہے کیا؟ لے کے چلو نا
کیا اس سے برا وقت بھی اب آئے گا کوئی
اے غافلو! کچھ خوف خدا اب تو کرونا
گھر سے جونہی نکلو گے تو ممکن ہے کہ لگ جائے
اتنا ہے خطرناک یہ وائرس، یہ کرونا
موت آئی جو اس سے تونہ تغسیل نہ تدفین
کیاہوگا خدا جانے، کبھی غور کرونا
احکام و ہدایات حکومت پہ عمل ہو
کرنا ہے علاج اس کا تو بس گھر پہ رہونا
اب بھی نہ اگر جاگے خدا وقت نہ لائے
جب کوئی کہےگا”جو کیا ہے وہ بھرونا“
ہیں کیڑوں مکوڑوں کی طرح میتیں ہرجا
مغرب میں ہوا کیا، ذرا دیدار کرونا
العظمۃ للہ زباں بولے گی فوراََ
وہاٹس ایپ کی تصاویر ذرا چیک کرونا
حق اپنے پڑوسی کا ادا کرتے رہو تم
غافل کبھی اس فرض سے الماسؔ رہونا
ضض

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here