9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
ہریش کمار
آنکھ سے اتری دل میں ٹھہری
میرے صنم کی صورت سنہری
بول میں تیرے کیا ہے جادو
گیان دے جیسے کوئی سادھو
بات تیری ہوتی ہے گہری
سرو سمن حیران ہیں تجھ پر
رشک کریں باغبان میں تجھ پر
تو بیلا اور چمیلی ٹھہری
من کو میرے کچھ نہیں بھائے
بن تیرے اب رہا نہ جائے
تارے گن گن ہوتی ہے سحری
چھایا ہے رومانی جادو
دیکھ کے ہوجائے دل بے قابو
جسے تیری چنری لہری
Also read