9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

طاہر مبارک پوری
دیکھ لو کیسا ہوا ہے حادثہ کشمیر میں
چند لمحوں میں لہو کتنا بہا کشمیر میں
دہشت گردوں کے ستم سے ہر گلی رنگین ہیں
ختم آخر کب یہ ہوگا سلسلہ کشمیر میں
اینٹ کا پتھر سے اب دینگے ضرور اسکا جواب
بھول ہم سکتے نہیں جو کچھ ہوا کشمیر میں
دہشت گردوں کاکسی بھی دھرم سےرشتہ نہیں
بے خطر اب دیکھتے ہی مارنا کشمیر میں
جو حفاظت کر رہے تھے اپنے بھارت کی سدا
ان جوانوں کا ہمیں لاشہ ملا کشمیر میں
چین سے جن کی وجہ سے سو رہے تھے اپنے گھر
ہو گئے ان میں سے کچھ سینک جدا کشمیر میں
جو ممالک دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں آج
ان کا بھی وہ حال ہوگا جو ہوا کشمیر میں
رات دن مجھ کو ستاتا ہے فقط یہ اک سوال
اتنا یہ بارود کیسے آگیا کشمیر میں
پہلے ان غدار کو پھانسی علی الاعلان دو
ساتھ ٹیریریسٹ کا جس نے دیا کشمیر میں
آگ بدلے کی ابھرتی جا رہی ہے ہر طرف
پیش جب سے ہو گیا ہے سانحہ کشمیر میں
ڈر رہی ہے فون اب کرنے سے اس فوجی کی ماں
جس کسی کی آنکھ کا تارا گیا کشمیر میں
ماں پدر بھائی بہن کو کس طرح دیں یہ خبر
آپ کا مارا گیا ہے لاڈلا کشمیر میں
جب سے آئے ہیں میرے بابا نہیں کرتے کلام
چھوٹے بچے پوچھتے ہیں کیا ہوا کشمیر میں
دل سے کرتا ہے یہ طاہر ان شہیدوں کو سلام
ہوگئے میرے وطن پہ جو فدا کشمیر میں





