9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی
زیرِ خنجر شہِ والا وہ پتہ دیتے ہیں
اپنے معبود سے بندوں کو ملا دیتے ہیں
روشنی کی نئی تاریخ بنانے کے لئے
شبِ عاشور چراغوں کو بجھا دیتے ہیں
جس زمیں پر بھی شہیدوں کا لہو بہہ جائے
اس کے ذرّے بھی زمانے کو ضیاء دیتے ہیں
چھین کے نہر کو چلّو سے گرا کر پانی
عظمتِ تشنہ لبی اور بڑھا دیتے ہیں
ان سے بڑھ کر کوئی ظالم نہیں ہوتا شاکر
کھلتے پھولوں کو جو شاخوں سے گرا دیتے ہیں





