مدحت عباسؑ

0
53

 

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


 

امم فاطمہ رضوی

علیؑ کے واسطے خدا کی ہے عطا عباسؑ
نماز شب کی دعائوں کا ہے صلہ عباسؑ
برسوں زہرؑا نے مصلے پہ دعائیں مانگی
تب کہیں جا کے زمانے کو ملا ہے عباسؑ
تیری عظمت کو بھلا کون بیاں کر سکتا
تو محافظ ہے جو زینبؑ کی ردا کا عباسؑ
تو ہے شبیر کے لشکر کا نگہباں مولا
تو سکینہ کا چچا ، بہنوں کی ہے حیا عباسؑ
دیکھ کہ تیری جلالت کو یہ سب کہتے تھے
سوچتے تھے کہ یہ حیدر ہے یا مولا عباسؑ
جنگ صفین میں تونے ہے وہ جنگ لڑی
جلنے والوں کے کلیجے کو جلایا عباسؑ
تو تو سقا ہے وفادار ہے مولا میرے
میری مشکل کو کرآسان اے آقا عباسؑ
علی سی شکل علی سی شجاعت و عظمت
صفات حیدرؑ صفدر کا آئینہ عباسؑ
دیکھنے روضہ ترا آئے اممؔ کرب وبلا
یہ آرزوہے مرے دل کی اے مولا عباس

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here