غزل

0
144

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

ڈاکٹر ہلال نقوی

کیسی بازارِ انا میں ہے تجارت تیری
یوسفِ عصر بہت ہے ابھی قیمت تیری
ان دنوں تو بھی ہوا ہی کی طرح ہے شاید
شہر در شہر اُڑی جاتی ہے شہرت تیری
پیاس کا ساتھ نبھائوں گا ہمیشہ دریا
ایک لمحے کو نہ لوں دشت میں قربت تیری
نوکِ نیزہ کے لئے سر تو ملے گا تجھ کو
صبر کر سکتا نہیں آج بھی بیعت تیری
آئینہ میں نے کہیں پھینک دیا ہے اپنا
ایک مدت سے نہیں دیکھی ہے صورت تیری
رات ڈھلتے ہی نیا پھول کھلے گا اک دن
کہہ گئی شام کے منظر سے یہ ہجرت تیری
آگ لایا ہے مرے سوکھے بدن کی خاطر
دھوپ سے میں نے کبھی کی تھی حفاظت تیری
ہلال ہائوس مکان نمبر ۱۱۴/۴
نگلہ ملاح سول لائن
علی گڑھ یوپی
موبائل:9219782014

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here