9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
عارفہ مسعود عنبر
صرف یوں ہم نے زندگی کر لی
بس کتابوں سے دوستی کر لی
جب خیال آگیا عبادت کا
اس کی یادوں کی بندگی کر لی
کرب و احساس اب ستاتا ہے
دور کیوں خود سے ہر خوشی کر لی
علم کا روز جام پیتی ہوں
ختم اب ساری تشنگی کر لی
اس نے ترکِ وفا کیا عنبرؔ
ہم نے بھی غم سے دوستی کرلی
،مراداباد
Also read