9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مند
سیّد ضیاء کاظم تقوی
جن کے لہجوں میں مروّت ہے نہ غمخواری ہے
حالِ دل ان کو سنانے کا عمل جاری ہے
جن کی فطرت میں بناوٹ ہے نہ مکاّری ہے
ایسے افراد پہ ہر دور بہت بھاری ہے
مرگِ بے وقت کا خدشہ ہے سبھی کو لاحق
صورتِ قہرِ کورونا کی یہ بیماری ہے
ایک انسان سے ہے دوسرا انساں خائف
جو خدا سے نہ ڈرا‘ اس پہ بھی ڈر طاری ہے
قبلِ محشر جو نظر آتی ہے نفسا نفسی
کیا قیامت کے بپا ہونے کی تیاری ہے
محفلوں میں بھی میسّر نہیں راحت یاروں
رات دن بس غم، دوراں کی عزاداری ہے
ذہن کیا جائے بھلا حسنِ رخِ یوسف پر
اپنے ہی عکس پہ مر مٹنے کی تیاری ہے
ساری دنیاں میں نہیں کوئی مقابل میرا
اک یہی فکر توانساں کے لیے بھاری ہے
بزمِ جاناں میں ضیاؔء ہم کو جگہ کیا ملتی
یاں بھی تو دولت و ثروت کی عمل داری ہے
63932 63710