9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

ذیشان رضا
اس اک جناب سے بڑھ کر کوئی جناب نہیں
نوازشات کا جس کے یہاں حساب نہیں
بدل سکے نہ جسے ماہرین علم و ادب
کتاب حق کی طرح دوسری کتاب نہیں
نماز و روزہ و ایثار اور قربانی
نہ ہو خلوص جو شامل تو کچھ ثواب نہیں
بڑا عجیب، جہاں کا نظام ہے یارو!
ہے دوسروں پہ نظر خود کا احتساب نہیں
ہمیں نصیب کوئی فتح کس طرح ہوگی
ہمارے سرد ضمیروں میں انقلاب نہیں
خزائیں دیکھ کے گلشن کی ایسا لگتا ہے
میرے نصیب میں شاید کوئی گلاب نہیں
میں ان دیّووں سے اندھیروں کو کیسے روکوں رضا
میری شبوں کے مقدر میں آفتاب نہیں
(جے این یو)
جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی
7309532957





