9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

محبوب خان اصغر
گل پسینے میں تر ہوگئے
خود بخود معتبر ہوگئے
زندگی تو میرے ساتھ تھی
آپ ہی دربدر ہوگئے
وہ فسانے جو دلچسپ تھے
آج کیوں دردِ سر ہوگئے
لفظ جو تھے محبت بھرے
وقت بدلا تو شر ہوگئے
بوجھ سر پر جو تھے آپ کے
وہ ہمارے ہی سر ہوگئے
آپ فٹ پاتھ کہہ لیجیے
ہم غریبوں کے گھر ہوگئے
اپنے قد پر جنہیں ناز تھا
آج وہ مختصر ہوگئے
آپ سے مل کے محبوب خاں
بے ہنر با ہنر ہوگئے
9246272721





