9807694588موسی رضا۔
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
سرفراز بزمی
بزم طرب اداس ہے مینا ہے اشکبار
دلی ہے آج کس کے بچھڑنے پہ سوگوار
کہتے ہیں آج چل بسا اسرار جامعی
اردو ادب کا تاج ظرافت کا شاہکار
یاد آئینگے بہت ترے بیباک تبصرے
اے وادئ مزاح کے چالاک شہسوار
ہنستا رہا ہنساتا رہا دیر تک ہمیں
دل میں چھپا اپنے زمانے کے غم ہزار
بخشےخدا تجھےکہ مفر موت سے کہاں
آیا ہے کون لے کے یہاں عمر پائیدار
جےپور راجستھان
Also read