ضلع میں260لوگوں کی طبی رپورٹ کا ہے انتظار،13کو کیا گیا آئسولیٹ

0
108

سنبھل ڈی ایم اور ایس پی نے کورنٹین سینٹر کا کیا دورہ ، لیا حالات کا جائزہ


سنبھل(پی این این) شہر کے مختلف علاقوں سے ۱۵؍ لوگوں کو ضلع اسپتال مین آئسو لیٹ کیا گیا یہ لوگ ریاست اترپردیش سے باہر سے آئے تھے اور ان کا اولین طبی معائینہ کرنے کے بعد ہی آئسو لیٹ کیا گیا ہے ان کی جانچ کے نمونے لیکر علی گڑھ بھیج دئیے گئے اب تقریباً۲۶۰ لوگوں کی رپورٹ کا انتطار ہے اس سے قبل پازیتو آنے والوں کی دوسری رپورٹ منفی آئی تھی جس کی وجہ ان کے اہل خانہ میں خوشی تھی اب تیسری رپورٹ کے منتظر ہیں انھیں ۱۴؍ دن کے لئے آئسو لیٹ کیا گیا ہے اب تک کل ۱۶ لوگ پازیتو آچکے ہیں جس میں سے ایک کی موت بھی ہوچکی ہے ضلع اسپتال کے ڈاکٹر نیرج شرما کا کہنا ہے انھوں نے سرائے ترین سے چھ، ہلو سرائے سے ایک، درگا کالونی سے ایک، اور میاں سرائے سے دو لوگوں کو آئسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے مختلف علاقوں سے سنبھل آئے ۳۳۷ لوگوں کی نشاندہی کی گئی تھی سب ہی کی تھرمل اسکینگ کر انھیں بنائے گئے آرام گاہ میں رکھا گیا ہے اب تک سرکاری ریکارڈ کے مطابق ۱۶۷۵۸ لوگ سنبھل آچکے ہیں جس میں سے ۸۳۳ لوگوں کی طبی جانچ ہوچکی ہے ۴۰۲ لوگوں کی رپورٹ منفی ہے جبکہ ۲۶۰ لوگون کی رپورٹ کا ابھی انتظار کیا جارہا ہے جبکہ ۱۵۶ ایسے بھی نمونے تھے جو کینسل کردئیے ہیں ۔ محکہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ سب ہی آئسو لیشن سینٹر میں انتطامات مکمل ہیں کہیں کسی بھی طرح کی پریشانی ہے کورنٹین کئے گئے لوگ بھی سہولیات میسر ہیں محکمہ صحت کو یہ صفائی اس لئے دینا پری کیونکہ کل ہی سابق وزیر اور شہر ایم ایل اے نواب اقبال محمود نے ڈی ایم سے شکایت کی تھی کہ نئی سرائے سے لے جائے گئے ۱۳؍ لوگوں کو کورنتین میں کوئی سہولت نہیں دی گئی ہے انھوں نے پہلی رات کو گیلری میں ہی بیٹھ کا گزارا ہے اسکے بعد ڈی ایم اور ایس پی یمنا پرساد نے وہاں کا دورہ کا ھالات کا جائزہ لیا تھا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here