9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

محبوب خاں اصغر
جس نے دنیا میں نیک کام کیا
آخر ت کو بھی اپنے نام کیا
جس نے انسانیت کی خدمت کی
دونوں عالم میں اپنا نام کیا
ورنہ رسوائیوں کا خدشہ تھا
رہ کے خاموش احترام کیا
جب بھی قرآن کی تلاوت کی
گویا اللہ سے کلام کیا
کام اس کے سوا نہیں کوئی
ذکر تیرا ہی صبح و شام کیا
یوں مخالف کو کرلیا اپنا
میں نے جھک کر اسے سلام کیا
کام آؤ کسی کے اے اصغر
سمجھو شیطان کو غلام کیا





