HomeMuslim Worldتحریک آزادی اور جواہر لعل نہرو

تحریک آزادی اور جواہر لعل نہرو

mravadhnama@gmail.com 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

منظور بہرائچی

پنڈت جواہر لعل نہرو ۱۴؍نومبر ۱۸۸۹؁ ء کو الٰہ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم نجی ٹیوٹروں سے گھر پر حاصل کی ۔پندرہ سال کی عمر میںوہ انگلینڈ چلے گئے اور دو سال ہیرو میں گزار نے کے بعد کیمبرج یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ جہاں انہوں نے قدرتی سائنس میں کیمبرج یونیورسٹی کی آخری ڈگری حاصل کی ۔ بعد اذاں انہیں انّر ٹیمپل سے وکالت کے لئے مدعو کیا گیا۔ وہ ۱۹۱۲ ؁ء میں ہندوستان لوٹے اور براہ راست سیاست سے وابستہ ہو گئے۔ ایک طالب علم کے طور پر بھی وہ ان تمام ممالک کی جد و جہد میں دلچسپی رکھتے تھے جو غیر ملکی اقتدار کے زیر نگیں تھے۔ انہوں نے آئیرلینڈ میں صنفین تحریک میں بھی دلچسپی لی تھی۔ ہندوستان میں وہ پورے جی جان سے جد و جہد آزادی میں شامل ہو گئے۔
۱۹۱۲ ؁ء میں انہوں نے ایک مندوب کے طور پر بانکی پور کانگریس میں شرکت کی اور ۱۹۱۹ ؁ء میں الٰہ آباد میں ہوم رول لیگ کے سکریٹری بن گئے۔ ۱۹۱۶ ؁ء میں ان کی پہلی ملاقات گاندھی جی سے ہوئی اور ان سے انہیں کافی ترغیب حاصل ہوئی۔ انہوں نے ۱۹۲۰ ؁ء میں اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں اولین کسان مارچ کا اہتمام کیا۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کو ۲۲۔۱۹۲۰ ء میں تحریک عدم تعاون کے سلسلے میں دو مرتبہ جیل بھیجا گیا۔
ستمبر ۱۹۲۳ ؁ء میں پنڈت نہرو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مقرر کئے گئے۔ انہوں نے ۱۹۲۶ ؁ء میں اٹلی، سویٹزرلینڈ،انگلینڈ، بیلجیم، جرمنی اور روس کا دورہ کیا۔ بیلجیم میں انہوں نے برسلز میں انڈین نیشنل کانگریس کے سرکاری نمائندے کے طور پر دبی کچلی قوموں کی کانگریس میں شرکت کی۔پنڈت جواہر لعل نہرو نے ۱۹۲۷ ؁ء میں اکتوبر کے سوشلسٹ انقلاب کی تقریبات کی دسویں سالگرہ میں بھی شرکت کی۔ اس سے قبل ۱۹۲۶ ؁ء میں مدراس کانگریس میں نہروکا کانگریس کو آزادی کو بطور نصب العین اختیار کرنے کے لئے راغب کرنے میں کافی سرگرم رہے تھے۔ ۱۹۲۸ ؁ء میں لکھنؤ میں سائمن کمیشن کے خلاف ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے ان پر لاٹھی چارج ہوا۔ ۹ ۲؍اگست ۱۹۲۸ ؁ء کو انہوں نے آل پارٹی کانگریس میں شرکت کی اور بھارتی آئینی اصلاحات کے سلسلے میں نہرو رپورٹ پر دستخط کرنے والوں میں ان کا نام شامل تھا۔ یہ رپورٹ ان کے والد موتی لال نہرو کے نام سے موسوم تھی۔ اسی سال انہوں نے ’’انڈیپینڈینس فار انڈیا لیگ‘‘ قائم کی جو بھارت کو برطانوی بالادستی سے مکمل طور پر علیحدہ کرنے کی حمایت کرتی تھی اور اس کے جنرل سکریٹری مقرر ہوئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular