اسلام ایک سائنسی مذہب

0
348
9415018288

دنیا میں جتنے مذہب ہیں اس میں اسلام کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ علم جتنا جتنا بڑھتا جائے گا اسلام پر یقین بڑھتا جائے گا سائنس جتنی جتنی ترقی کرتی گئی اور ہم اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ سائنسی علم کو جتنا اپناتے گئے ہماری پریشانیاں خود بخود ختم ہوتی گئیں۔ اس کی تازہ مثال عید کا چاند ہے، ہم سب جانتے ہیں کچھ سال پہلے تک ہم سب نے عید تین تین دن منائی ہے ورنہ یہ تو عام بات تھی کہ رات دو بجے اعلان ہوگیا کہ عید کا چاند ہوگیا، دن میں روزہ رکھے ہوئے اعلان ہوگیا کہ آج عید ہے آپ لوگ روزہ توڑ دیں، عید کی نماز کل ہوگی، لیکن ڈاکٹر کلب صادق صاحب نے اس مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جس سے عید پچھلے کئی برسوں سے بہت پہلے سے طے معینہ دن اور تاریخ کو ہونے لگی۔ حالانکہ گذشتہ دس برسوں سے اودھ نامہ کے کیلنڈر میں بھی 9 مہینے پہلے شائع تاریخ جو عید کی دکھائی گئی عید اسی تاریخ کو ہی ہوئی لیکن اسے آپ محض اتفاق بھی کہہ سکتے ہیں یہ کبھی غلط بھی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ کسی سائنسی علم کی بنیاد پر نہیں ہوتی مگر ڈاکٹر کلب صادق صاحب کا رمضان سے پہلے رمضان اور عید کا اعلان ایک سائنسی علم کی بناء پر ہوتا ہے جس کا غلط ہونا شاید ممکن نہیں اور جب سے اس علم کا استعمال ہورہا ہے ابھی تک کبھی کوئی غلطی بھی نہیں ہوئی ہے۔ اس لئے اب اس کی ضرورت ہے کہ پرانی روایات کو چھوڑکر نئی تحقیقات سے فیضیاب ہونا چاہئے جس سے اسلام کسی دشواری کا مذہب نہیں بلکہ ہر دشواری کو دور کرنے کا مذہب کہلائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here