یاد رفتگاں

0
126

[email protected] 

9807694588 موسی رضا۔

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


 

احمد علی برقیؔ اعظمی

اسرار جامعی کا نہیں تھا کوئی جواب
تھے وہ سپہرِ طنز و ظرافت کے ماہتاب
عنوان ان کی نظموں کا تھا ”پوسٹ مارٹم‘‘
مداح جس کے اہلِ نظر میں ہیں بے حساب
’’چٹنی“ میں بھی تھی طنز و ظرافت کی چاشنی
وہ بھی جہانِ شعروادب میں ہے انتخاب
پیشِ نظر تھے اُن کے عوام و خواص سب
سوزِ دروں کا سب کے وہ کرتے تھے احتساب
حالات سے ہمیشہ نبرد آزما رہے
کرتے نہ کبھی وہ حقایق سے اجتناب
اُن کا کلام عصری ادب کا ہے شاہکار
قائم رہے گی اُس کی سدا یونہی آب و تاب
خلدِ بریں میں روح کو اُن کی سکوں ملے
حُسنِ عمل کا اُن کے وہاں پر ملے ثواب
بخشا تھا حق نے اُن کو دلِ درد آشنا
برقیؔ بھی ان کے لطف و کرم سے تھا فیضیاب

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here