یا زینبؐ

0
38

[email protected] 

9807694588موسی رضا۔

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


 

عابد سلطان پوری

دین اسلام کی خالق کی عطا ہیں زینبؐ
علیؑ و فاطمہ زہراؑ کی دعا ہیں زینبؐ

منزلت آل پیمبرؐ کی نہ سمجھی دنیا
با خدا مظہر انوار خدا ہیں زینبؐ

بھائی پر بچے فدا کردیئے گریہ نہ کیا
صبر و ایثار میںکیاجانئے کیا ہیں زینبؐ

کوفہ و شام کےد ربار میں خطبے میںثبوت
دختر شیر خدا حق کی صدا ہیں زینبؐ

بھائی نے سر دیا ہمشیر نے چادر دے دی
ساتھ شبیر کے یوں دیں پہ فدا ہیں زینبؐ

ظلمتیں دینِ الٰہی پہ نہیں چھا سکتیں
یہ حقیقت ہے کہ ایماں کی ضیا ہیں زینبؐ

اپنے خطبوں سے کیا ظلم عیاں دنیا پر
یعنی توحید و شریعت کی بقا ہیں زینبؐ

جس نے زندان میں رکھی مجلس شہ کی بنیاد
وہ فقط صل علیٰ صل علیٰ ہیں زینبؐ

دختر فاطمہ مقنع ہے نہ چادر عابدؔ
جو رضا رب کی ہو راضی یہ ضا ہیں زینبؐ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here