چائے

0
86

[email protected] 

9807694588موسی رضا۔

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


 

 

ڈاکٹرمحمدیحییٰ ظہیرآباد

پڑوس میں ایک بزرگ مستان صاحب روزآنہ تیس سے زائد چائے کا استعمال کرتے تھے حالات حاضرہ لاک ڈائون کے مطابق مستان صاحب چائے سے محروم ہوگئے۔ چائے نہ ملنے کی وجہہ سے ان کی طبعیت کافی خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔گھر کے افراد بہت پریشان ہوگئے اچانک انہیں کیا ہوگیا دواخانہ میں ایڈمٹ کردیا گیا ڈاکٹر نے جواب دیا کہ یہ حضرت تو کوما میں چلے گئے۔ علاج چلتا رہا پانچ دن بعد ان کو ہوش آیا ڈاکٹر سے اپنی اس حالات کا واقعہ بیان کیا کہنے لگے ڈاکٹر صاحب میری طبعیت خراب ہونے کی وجہہ صرف چائے ہے ۔ میں روزآنہ 30 چائے کا استعمال کرتا تھا آپ میرے لیے گولیوں کے ساتھ چائے کا انتیظام کردیجیے۔ آپکو میری دعا لگے گی۔ڈاکٹر نے فوری دواخانے کے باہر کینٹین سے ایک فل ٹھرماس چائے منگوایا گلوکوز کا پن نکال کر چائے کا ٹھرماس کو پن دےکر ان کی کمر پر لگادیا۔جب ٹھرماس میں سے چائے ختم ہوئی تو ڈاکٹر صاحب کہنے لگے مستان صاحب کیسی طبعیت ہے آپکی۔ مستان صاحب کہنے لگے اب تو میں بلکل ٹھیک ہوگیا بس چائے میں شکر کم تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here