مزید ایک شخص کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد رجپورہ ہوا سیل

0
102

سنبھل کے ڈی ایم اویناش کرشن نے دورہ کر حالات کا لیا جائزہ 


سنبھل(پی این این ) رجب پورہ علاقہ میں مزید ایک شخص کی رپورٹ پازیتو آنے کے بعد سے سے اس علاقہ کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے جگہ جگہ محکمہ صحت کی ٹیم کے لوگ محلہ محلہ دوائیں چھڑک رہے ہیں کئی علاقوں میں گاڑیاں بھی سینی ٹائز کیلئے گھوم رہی ہیں اس کے علاوہ آج ڈی ایم سنبھل اویناش کرشن سنگھ نے رجپورہ کا دورہ کیا اور ھالات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران و دیگر انٹطامی امور کو ہدایات جاری کیں انھوں سیل کئے گئے علاقوں میں سختی برقرار رکھنے کی صلاح دی اور کہا کہ بے ضرورت کسی کو گھر سے نہ نکلنے دیا جائے ڈی ایم نے کہا کہ اگر کوئی فضول گھر سے باہر جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو ، ساتھ کی صفائی ملازمین کو بھی ہدایت کی کہ وہ گلیوں میں گھوم گھوم کر صفائی کا خیال رکھیں ۔ رجب پورہ کا دورہ کرتے وقے ان کے ہمراہ محکمہ صحت کی ٹیم کے ذمہ داران بھی موجو درہے ڈاکٹروں نیبنائے گئے طبی معائینہ سینٹر اور سرکاری اسپتال کا بھی دورہ کی اور خصوصی وارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انتطامات معقول رہنے چاہئے کسی بھی طرح کی کمی محسوس نہ ہو ، کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت قدم اٹھائیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here