لوریٹو و لامارٹینئر سمیت 10 کالجوں کو نوٹس

0
157

لکھنؤ۔ 11 اپریل۔ یوگی حکومت میں اب نگرنگم اور ایل ڈی اے کے بعد جل کل محکمہ نے بھی کارروائی کا ارادہ بناتے ہوئے سب سے پہلے شہر کے بڑے کالجوں کو نشانہ بنایا ہے۔ محکمہ نے شہر کے دس بڑے کالجوں کو بقایا نہ ج مع کرنے پر قرقی کا انتباہیہ نوٹس جاری کی ہے۔ ان اداروں کو سات دنوں میں بقایا واٹر ٹیکس و سیور ٹیکس جمع کرنے کی نوٹس دی گئی ہے۔ محکمہ کے افسروں کے مطابق سات دن میں بقایا نہ جمع کرنے پر وصولی کیلئے آر سی جاری کردی جائے گی۔ محکمہ نے اس بقایا کو لینڈ ریونیو کے بقایا کی طرح وصولنے کی تیاری کی ہے۔ معلوم ہو کہ زون ایک کے ایگزیکٹیو انجینئر نے پہلے منگل کو نوٹس جاری کی۔ شہر کے تمام بڑے کالجوں میں محکمہ کا کروڑوں روپئے ٹیکس بقایا ہے۔ تمام نوٹس کے باوجود یہ ادارہ محکمہ کو ٹیکس نہیں ادا کررہے ہیں۔ اب محکمہ نے زون ایک کے دس ٹاپ بقایاداروں کو نوٹس جاری کردی ہے۔ پیسہ جمع نہ کرانے پر محکمہ ضلع مجسٹریٹ کے پاس ان کی آر سی بھیج دے گا۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ ان کی جائیداد کو قرق کر بقایا رقم کی وصولی کرے گا۔
معلوم ہو کہ گذشتہ کئی برسوں سے ایل ڈی اے اور نگرنگم میں ملازمین کی تنخواہ و بھتے کو لے کر اقتصادی بحران کا سامنا کیا جارہا تھا۔ یہی حال جل کل محکمہ کا بھی رہا۔ ایسے میں محکمہ نے حکام کو سخت ہدایات کے تحت کارروائی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ محکمہ کے کاغذوں کے مطابق شہر کے لوریٹو کانونٹ کالج پر 12.85 کروڑ کا بقایا ہے۔ جبکہ لامارٹینئر اسکول پرائمری سیکشن پر 4.25 کروڑ، لامارٹینئر کالج ایم جی مارگ پر 7.65 کروڑ، اودھ گرلس ڈگری کالج پر 2.05 کروڑ، نیشنل پی جی کالج پر 1.43 کروڑ، سینٹ اگ نیس کالج اسٹیشن روڈ 91.51 لاکھ، سیینٹر فرانسس کالج پر 41 لاکھ، سٹی مانٹیسری اسکول پر 11.98 لاکھ، سینٹ ٹیریسا اسکول 21.42 لاکھ اور امیرالدولہ اسلامیہ انٹر کالج پر 13.53 لاکھ کا بقایا ہے۔ شہر کے ان بڑے کالجوں کو محکمہ نے واٹر و سیور کے بقایا کا قرقی نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here