ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی
ملک و ملت کی شان اردو سے
ہے مکمل جہان اردو سے
حرفِ اول کلامِ خسرو ہے
میر کی ان بان اردو سے
میر و غالب نے کر دیے روشن
یہ زمیں آسمان اردو سے
درد و سودا نظیر و غالب کا
گویا اک خاندان اردو سے
حسرت و فانی و جگر کو بھی
مل گیا سائبان اردو سے
فیض ، اقبال اور حالی کی
اب بھی قائم ہے شان اردو سے
قومی یکجہتی کا یہ مرکز ہے
میرا بھارت مہان اردو سے
روزی روٹی کا جن کی ہے یہ سبب
وہ بھی ہیں بد گمان اردو سے
شان رکھتا ہے اک الگ شاکر
میرا ہندوستان اردو سے
صدر شعبہء اردو
مرادآباد مسلم ڈگری کالج مرادآباد یو پی انڈیا
Also read